افتخار چودھری کے سمدھی ڈاکٹر امجدکی عبوری ضمانت 24 جون تک منظور

افتخار چودھری کے سمدھی ڈاکٹر امجدکی عبوری ضمانت 24 جون تک منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کے سمدھی ڈاکٹر امجدکی عبوری ضمانت 24 جون تک منظور کرتے ہوئے چیئرمین نیب سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست میں ریڈ وارنٹ جاری کرنے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے اور پراپرٹی منجمدکرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزارکے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیارکیا ہے کہ درخواست گزار  ڈاکٹر امجد کینڈا میں مقیم رہے اور متعدد موذی امراض میں مبتلا ہیں،درخواست گزار کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس زیر سماعت ہے، ایف آئی اے نے  ہاوسنگ فراڈ کیس میں انکے خلاف انکوائری شروع کر دی،  کینیڈا میں مقیم ہونے کی بنا پر ایف آئی اے کی  انکوائری میں شامل نہیں ہوسکا، درخواست گزار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پراپرٹی منجمد کرنے کاحکم بھی دے دیا گیا،درخواست گزار پاکستان آکر اپنے خلاف انکوائری اور مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عبوری ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -