پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری سے متعلق رپورٹ داخل کرانے کاحکم

پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری سے متعلق رپورٹ داخل کرانے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے جائیداد سے متعلق کیس میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری سے متعلق رپورٹ داخل کرانے کاحکم دے دیا عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے سوسائٹی میں پلاٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق رپورٹ بھی آئندہ سماعت پرطلب کرلی  کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جامعہ پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کو جامعہ پنجاب کا نام نہ استعمال کرنے سے متعلق مراسلہ لکھ دیا ہے،فاضل جج نے جامعہ پنجاب کے وکیل سے استفسار کیا کہ 2021 ء میں پلاٹوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مراسلہ لکھ دیا ہے، نیب یا اینٹی کرپشن سے رپورٹ مانگ لیتے ہیں اورایل ڈی سے بھی پوچھ لیتے ہیں،دوران سماعت پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے زمین خرید لی ہے، تمام معاملات قانون کے مطابق کررہے ہیں، فاضل جج نے استفسار کیا کہ فیز تھری کی منظوری کے لئے کب درخواست دی، پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے کہا کہ 2018 ء میں پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن فیز تھری کے لئے درخواست دی تھی، ابھی سوسائٹی میں پلاٹوں کی فروخت شروع ہی نہیں کی گئی،فاضل جج نے کہا کہ 2019 ء کے بعد آپ جامعہ پنجاب کا نام استعمال نہیں کر سکتے، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری کی قانونی حیثیت سے اور پلاٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق پورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -