نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آج طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو آج 9جون کوطلب کرلیا دوران سماعت چیف جسٹس نے میانوالی،راجن پور،جامپور، ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی سکیموں کانوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکومتی ممبران اسمبلی اور اپوزیشن ممبران صوبائی اسمبلی کو دیئے گئے ترقیاتی فندز کی بابت رپورٹ بھی طلب کر لی لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت شرو ع ہوئی تو سرکاری وکیل نے کہا کہ جیسا عدالت نے کہا تھا صورتحال ویسی ہی ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے نارووال روڈ کی توسیع کے لئے فنڈز روک لئے ہیں جبکہ نارووال روڈ پر واقع سرکاری ٹول پلازوں پر روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 100 روپے ہزاروں گاڑیوں سے وصول کئے جاتے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ لاہور نارووال روڈ کی تعمیر کا حکم دیا جائے،فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔
طلب