ٹولینٹن مارکیٹ میں تجاوزات اور کار پارکنگ کیخلاف درخواست پرایل ڈی اے وکیل کے مہلت مانگنے پر سماعت ملتوی 

  ٹولینٹن مارکیٹ میں تجاوزات اور کار پارکنگ کیخلاف درخواست پرایل ڈی اے وکیل ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ٹولینٹن مارکیٹ میں تجاوزات اور کار پارکنگ کے خلاف دائردرخواست پرایل ڈی اے وکیل جانب سے مہلت مانگنے پر مزیدسماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ٹولینٹن مارکیٹ میں تجاوزات اور کار پارکنگ نہ ہونے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایل ڈی اے نے ذمہ داری لینے سے انکار کردیا،کارپوریشن بھی تجاوزات ختم کروانے میں ناکام ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ٹولینٹن مارکیٹ سے تجاوزات کو ختم کروانے اورٹولینٹن مارکیٹ میں کارپارکنگ کے مسائل حل کروانے کے لیے متعلقہ حکام کو حکم جاری کیاجائے۔

سماعت ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -