صوبہ بھر میں فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جارہی ہے: یاسمین راشد 

صوبہ بھر میں فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جارہی ہے: ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اورنج لائن میٹروٹرین کے وفد نے ملاقات کی وفدمیں ڈپٹی سی ای اواورنج لائن میٹرلائچن،جی ایم لائی جیانکوائن،پین سونگ اورنعمان اخترشامل تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق ودیگرافسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی سی ای او اورنج لائن میٹرولائچن نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا اورنج لائن میٹروکے 1400ملازمین کی ویکسینیشن کرنے پر شکریہ اداکیا۔اورنج لائن میٹروکے وفدنے وزیر صحت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ چین ہمارادوست ملک ہے۔چین نے کوروناوباء پر مربوط حکمت عملی کے تحت قابوپایا۔پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر چائنیز ورک فورس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ویکسینیشن اورسنٹرز کی تعدادکو دوگناکردیاگیا  اور صوبہ بھر میں فرنٹ لائن ورکرزکو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔ این سی اوسی کی جانب سے ویکسین کا ہدف جلدپوراکرلیں گے صوبائی وزیر صحت نے پاکستان میں ویکسین کی تیاری میں تیکنیکی معاونت پر چین کاشکریہ اداکیا ڈپٹی سی ای اواورنج لائن میٹرولائچن نے کہاکہ اورنج لائن میٹروکے1400ملازمین کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن پر وزیر صحت اور ان کی ٹیم کے مشکورہیں لائچن نے پنجاب میں کورونا کی وباء پر قابوپانے کیلئے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری،صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل،چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایم ڈی واسا،ایم ڈی پی ایچ اے ودیگرافسران نے شرکت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت کیلئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورایم ڈی پی ایچ اے نے لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے بارے روڈ میپ کی تفصیلات پیش کیں۔کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کو لاہورکو مزیدصاف اور خوبصورت بنانے کیلئے پریزنٹیشن دی۔اجلاس کے دوران سرکاری خالی پلاٹس پربچوں کیلئے پلے لینڈ بنانے پر اتفاق ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہورکو کلین اینڈ گرین بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہورکی صفائی کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان کی ٹاسک فورس بنائی جائے گی   میڈیاکے ذریعے عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے لاہورکوآلودگی سے پاک رکھنے کیلئے بھی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے لاہورکوصاف بنائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے سڑک پرکچراپھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیوایم سی کے ڈرمزمیں پھینکنے کی اپیل بھی کی۔صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں نے کہاکہ لاہورکی صفائی کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کے سویپنگ آپریشنز جاری ر ہیں۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر شہرکی صفائی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کررہے ہیں سینیٹراعجاز چوہدری نے مزیدکہاکہ لاہورکی صفائی کے حوالہ سے عوام کی آگاہی کیلئے جامع تشہیری مہم چلائی جائے۔شہرکی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -