گندم کے پیداواری مقابلہ کیلئے کاشتکاروں کی فہرست کو حتمی شکل 

 گندم کے پیداواری مقابلہ کیلئے کاشتکاروں کی فہرست کو حتمی شکل 

  

لاہو(سٹی رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشتکارو ں کے درمیان صحتمندانہ مسابقت پیدا کرنے کیلئے مالی سال2020-21 کو ضلعی اور صوبائی سطح پر پیداواری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جن کے تحت محکمہ زراعت نے خواہشمند کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔اس ضمن میں زراعت(توسیع) لاہور ڈویڑن کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے ضلع لاہور میں پہلا انعام منیب شاہد تحصیل شالیمار نے 54.79 من فی ایکڑ گندم کی پیداوار حاصل کرنے پر دیا جائے گا جبکہ تحصیل رائیوانڈ  سے تعلق رکھنے والے خادم حسین کو53.31 من فی ایکڑ گندم کی پیداوار پر دوئم اور تحصیل شالیمار سے ارشاد مقبول کو50.53 من فی ایکڑ پر تیسرا انعام دیا جائے گا۔اس کے ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اس پیداواری مقابلہ کا مقصد کاشتکاروں میں صحتمندانہ مسابقت پیدا کرناہے تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ ان کاشتکاروں کو انعامات میں جدید زرعی مشینری فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق امسال حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور کاشتکاروں کی محنت کے باعثصوبہ پنجاب میں 2 کروڑ9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جو صوبہ میں ایک ریکارڈ ہے

مزید :

کامرس -