اوپوپی ایس ایل میچز کو دلچسپ بنانے کیلئے تیار

اوپوپی ایس ایل میچز کو دلچسپ بنانے کیلئے تیار

  

لاہور(پ ر)چھٹی  پاکستان سپر لیگ کی آمد قریب ہے۔کرکٹ کے شیدائی پی ایس ایل کے شروع ہونے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔اوپو،پی ایس ایل کے ساتھ شراکت داری کا جشن مناتا ہے اور اس کا آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر ہے۔اس خصوصی موقع پر اوپو نے اپنا پراجیکٹ ”ہر لمحہ کے ساتھ تفریح“متعارف کرادیا ہے۔پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت بے مثال ہے اور اوپو نے ہمیشہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بے حد تعاون کیا ہے۔اوپو نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بے انتہا کام کیا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اسپورٹس مین شپ پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اوپو نے کرکٹ کے شائقین کو مصروف رکھنے اور صارفین کو نئے ڈیول وڈیو فیچرز سے متعارف کرانے کیلئے متعدد دلچسپ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔لوگ اب اپنے دوستوں کو گیم واچنگ سرگرمیوں کے ساتھ پی ایس ایل میچوں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔اوپو اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے تمام صارفین کیلئے کرکٹ کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ڈھیر ساری تفریح اور دلچسپ سرگرمیوں کے ساتھ یہ پی ایس ایل سیزن دھماکا خیز ثابت ہوگا۔اوپو پاکستان کے سی ای او George Long کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”سال2020ہر کسی کیلئے اور خاص کر کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے ایک غیر معمولی اور مایوس کن سال رہا ہے اور یہی ایک خاص وجہ ہے کہ ہم اس کھیل کے مداحوں کو ہر لمحہ کے ساتھ تفریح فراہم کرنا چاہتے ہیں۔“اوپو کے ساتھ اسپانسر شپ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ”آج کا دن ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ہم نے اوپو کے ساتھ ایک ایم او یو پد دستخط کئے ہیں،جو کہ تمام دنیا میں اپنی بھرپور نمائندگی کے ساتھ مارکیٹ لیڈر ہے اور ہم اس شراکت داری کو طویل مدت تک برقرا ر رکھنا چاہتے ہیں۔“

اوپو اس پی ایس ایل کو OPPO F19 Pro.کے ساتھ مزیدار بنانے کو تیار ہے،پی ایس ایل کیلئے آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بننے کے ساتھ،اوپو ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کا اہم حصہ بن گیا ہے۔اوپو نے کرکٹ شائقین کیلئے دلچسپ سرگرمیوں اور تحائف کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

پی ایس ایل جون2021میں شروع ہونے کو ہے،مزید تفصیلات کیلئے دیکھتے رہیں اور وزٹ کریں @OPPOPakistanاور پی ایس ایل سیزن کے دوران ہر لمحہ تفریح سے لطف اندوز ہوں۔ 

مزید :

کامرس -