کرونا سے مزید 3مریض جاں بحق، موبائل ویکسی نیشن سروس شروع 

کرونا سے مزید 3مریض جاں بحق، موبائل ویکسی نیشن سروس شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، ڈیرہ، وہاڑی، رحیم یارخان، خانیوال، مظفر گڑھ، ڈاہرانوالہ، جام پور (وقائع نگار، سٹی رپورٹر، بیورور رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستا ن)نشتر ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک بھی ہلاکت نہ ہوئی ہے۔جس کے بعد نشتر ہسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد820 برقرار  ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال کورونا کے 40 مریض زیر علاج ہیں۔50 مریضوں کی کورونا رپورٹ منفی آئی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
ہے۔ڈیرہ غازیخان میں کرونا وباء کی شدت میں اضافہ ہوگیا،24 گھنٹوں میں تین مریض جاں بحق، 15نئے کیسزسامنے آگئے گزشتہ 24گھنٹوں میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں داخل کرونا کے تین مریض ڈیرہ شہر کی کوثر پروین،ریاض احمد اورچوٹی زیریں کا محمد راشدجاں بحق ہو گئے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 24مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں جبکہ 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 15 مریضوں کے کیسز مثبت آ گئے ہیں 5میں کرونا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔  اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 25ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے ہر روز 10ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے تمام متعلقہ ادارے اور افسران ویکسی نیشن کے عمل کو پوری محنت اور لگن سے کریں 14دیہی مرکز صحت پر بھی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تین موبائل گاڑیوں کے ذریعے بھی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے تینوں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ز کورونا ویکسی نیشن کے عمل کی سپر ویژن کر رہے ہیں اے ڈی سیز کو ویکسی نیشن کے حوالے سے اہداف سونپ دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ ہر دیہی مرکز صحت پر روزانہ کم سے کم 250افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے سرکاری سکولوں کے  8ہزار 500سے زائد اساتذہ کو ویکسین لگا دی گئی ہے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو ویکسین لگانے کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کو بھی ترجیح بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ویکسی نیشن کا ڈیٹا سکول انفارمیشن سسٹم پر بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں، افسران اور ملازمین کی بھی ویکسین کی جا رہی ہے جو ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل سٹاف ویکسی نیشن کے حوالے سے سستی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنرز دیہی مراکز صحت کا وزٹ کر کے ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیں اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری بھی موجود تھے اے سی میلسی عبدالرزاق علی نے بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شرکت کی۔محکمہ صحت ملتان نے ضلع بھر کے شہریوں کی آسانی کیلئے "کورونا ویکسینشن موبائل ہیلتھ یونٹ" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے آج سے  ایک موبائل ہیلتھ یونٹ کا ٹینک چوک جمیل آباد پر فعال کر دیا جائے گا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے کہا ہے کہ موبائل ہیلتھ یونٹ کو ہر بگاہے بگاہے ملتان کے شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑا کر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کی جائیگی۔تاکہ جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروا سکے۔ محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے مراکز کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے اب موبائل ویکسی نیشن سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ عوام کے گھروں کے قریبی مراکز صحت میں قائم کئے گئے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر موبائل ویکسی نیشن سروس کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو باآسانی ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم بھی تیزی سے جاری ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ دوردرازاور ٹرائبل ایریا کے لوگوں تک ہماری ٹیمیں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے کہا کہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں فرائض میں  غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے رورل ہیلتھ سنٹرز کو کرونا ویکسی نیشن سنٹرز ڈکلیئر کرکے کورونا ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی اب ہر گاؤں میں موجود ہسپتال سے بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں کورونا ، ویکسی نیشن شروع ہوئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا  کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی دیہی مراکز صحت پر مقامی لوگوں کی سہولت کیلئے اور انہیں دوردراز کے سفر سے بچانے کیلئے ویکسینیشن سنٹرز قائم کرنے کی پالیسی کے تحت خان گڑھ آر ایچ سی ہسپتال میں کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالہ میں کرونا ویکسینشن سنٹر کو مکمل فعال کر دیا ہے.20 سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے.اس سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر کے ایم ایس ڈاکٹر کاشف الحکیم چوہدری نے ڈاہرانوالہ پریس کلب کے صحافیوں کو تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کے لیے کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ آ گئی ہے اور سنٹر میں تمام ضروری اقدامات کو مکمل کر لیا گیا ہے.30 سال سے 40 سال کی عمر کے لوگ رجسٹریشن ایس ایم ایس دکھا کر اور 20 سال سے 30 سال کی عمر کے افراد سنٹر میں ویکسین لگوا سکتے ہیں.انہوں نے مزید بتایا کہ سکول ٹیچر،دفتروں میں کام کرنے والے لوگ،پولیس اہلکاروں کو کرونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی.عوام کی سہولت کے لیے ویکسینشن سنٹر صبح 8 بجے سے لیکر رات 8 بجے تک کھلا رہے گا.واضح رہے چند روز قبل ڈاہرانوالہ پریس کلب نے رورل ہیلتھ سنٹر غیر فعال ہونے پر اس مسئلے کو اجاگر کیا تھا اور اب ویکسینشن سنٹر کو مکمل فعال کر دیا گیا جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔داجل رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر حماد سیف اور ممبر ہیلتھ کونسل ارشاد احمد چینی نے باقاعدہ افتتاح کر کے ویکسین لگوانے کا آغاز کر دیاانچارج ڈاکٹر عالمگیر کاکٹر نے ویکسین کیلیے علیحدہ ایک ٹیم بنائی تاکہ ویکسین کروانے کیلئے تشریف لانے والے افراد کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس ٹیم میں شامل ڈاکٹر شاہد محبوب، شیر جہان ڈسپنسر، محمد موسیٰ سینٹری پٹرول اور صفیحہ بی بی نرس پر مشتمل شامل کیا گیا ڈاکٹر شاہد محبوب نے بتایا کہ صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک ویکسین کی سہولت میسر رہے گی جن افراد کے کوڈ آگئے ہیں وہ فورا ہسپتال تشریف لائیں تاکہ رش سے بچا جا سکے مہمان خصوصی کے طور پر داجل پریس کلب کے صدر ارشاد احمد دمڑیہ جنرل سیکٹری مہار عبدالستار و انجمن صدر پریس کلب داجل چوہدری محمد اسلم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا آخر میں خیر کیلئے دعا کی گئی۔
کرونا