شاہ محمود کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں 

 شاہ محمود کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں 

  

  ملتان،اوچ شریف(نیوز  رپورٹر، نامہ نگار  )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 قریشی گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی شیخ محمد سعید کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مرحوم کے بھائیوں  صاحبزادوں اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار افسوس کیا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پی پی رہنما ملک نسیم لابر کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک نسیم لابر کے بھائی اور ممتاز قانون دان ملک ارشاد رسول ایڈوکیٹ (مرحوم)کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور اسلام آباد کی جانب سے لیے گئے کئی ایک اقدامات کے مثبت نتائج بھی نکلے ہیں، وہ سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سید افتخار حسن گیلانی کے زیر قیادت علماء و مشائخ کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ جذبات اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور او آئی سی کے اراکین کو بھی پہنچائے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنائی گئی جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا مقصد فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو رکوانا تھا اور اس میں کامیابی حاصل ہوئی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلے کا مکمل حل نہیں ہے، ملاقات کے دوران سید افتخار حسن گیلانی کے زیر قیادت علماء و مشائخ کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سی این این پر اسرائیل کو کمال آئینہ دکھانے اور فلسطینی مسلمانوں کا موقف بہترین طریقے سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

طارق رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -