آمدن سے زائد اثاثے، ایڈمن آفیسر سوئی گیس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24جون تک توسیع

 آمدن سے زائد اثاثے، ایڈمن آفیسر سوئی گیس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24جون تک توسیع

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )احتساب عدالت ملت نے آمدن سے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ملوث سوئی نادرن گیس ملتان کے ایڈمن آفیسر سید توقیر حسین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جون تک توسیع کردی ہے جبکہ ٹرائل کیس میں شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 28 جون مقرر ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے جسے عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے دوران ملازمت تقریبا 18کروڑ روپے سے زائد کے اثاثہ جات بنائے ہیں جس سے تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا تاہم مزید تفتیش باقی نہ ہونے کی استدعا پر جیل بھجوادیا گیا تھا تاہم عدالت نے گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جون تک توسیع کردی ہے جبکہ ٹرائل کی سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 28 جون مقرر ہے۔

اثاثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -