انصاف فراہمی کیلئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، جسٹس امیر بھٹی 

انصاف فراہمی کیلئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، جسٹس امیر بھٹی 

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  )سینئرجج لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی ایک روزہ دورے پر گزشتہ روز ملتان پہنچنے پرسینئرایڈیشنل رجسٹرار محمدیارولانہ سمیت نے ان کاستقبال کیاسینئرجج مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی نے گزشتہ روز ملتان میں مصروف دن گزارہ کورٹ نمبرایک میں مختلف کیسوں کی سماعت کی اس کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نے بھی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 ملاقات کی ہائیکورٹ بار کے عہدیاران سمیت سینئروکلاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کی جلد از جلد فراہمی بارے اقدامات اٹھائیں گے جس سے عوام کوانصاف فوری مل سکے بار اوربنچ مل کرساتھ چلیں تو انصاف کی فراہمی میں تمام رکاوٹیں دور ہوسکتی ہیں سائلین کو جلد اورمعیاری انصاف دینا زندگی کامقصد ہے سینئرجج لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی سے ملتان بنچ کے ججزصاحبان مسٹر جسٹس شاہدجمیل خان، مسٹر جسٹس مرزاویقاص روف، مسٹر جسٹس سرداراحمدنعیم، مسٹر جسٹس سردار محمدسرفرازڈوگر، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس رسول حسن شیخ، مسٹر جسٹس شکیل احمد، مسٹر جسٹس احمدندیم احمد، مسٹر جسٹس محمدرضاقریشی نے بھی ملاقات کی اور انہیں مستقبل میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدہونے پرمبارکباددی۔نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی اورجنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلاکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں سید ریاض الحسن گیلانی اورجنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلا نے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدگی کو ملتان بار اور اس خطہ کے لئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مسلسل دوسری بار اس خطہ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بننا یقینا قابل فخر ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس خطہ کو انصاف کی جلدفراہمی میں مذید تیزی آئے گی وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار سید یوسف اکبر نقوی،نائب صدر شہزاد جعفری،فنانس سیکرٹری محمد نواز نول،لائبریری سیکرٹری نوشین بلوچ اور ممبران ایگزیکٹیو مہر سجاد لپرا،فیصل عزیز چوہدری،ظہور احمد، ملک محمد یوسف،چوہدری طارق محمود،جنید ممتاز،شمیم اختر،اکرام الحق گیلانی،احد عارف گوندل،ثمینہ نگہت چغتائی،صائقہ بھٹی،ثوبیہ چوہان،عامر عزیز،سید معشوق شا ہ شریک تھے بعد ازاں وفد نے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امیر بھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -