ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، جاوید اختر انصاری

ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، جاوید اختر انصاری

  

ملتان(نیوز رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مقتدر طبقہ ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا آیا ہے پہلی بار عمران خان کی حکومت نے کرپشن فری پاکستان کے لیئے حکومتی نمائندگان سمیت کسی کو بھی اس ضمن میں ریلیف دینے اور ماضی کی روش کو برقرار رکھنے کی بجائے مشکل فیصلے لیئے ہیں اپوزیشن واویلا کرنے سے قبل کھلی آنکھوں سے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

تسلیم کرے کہ وزیراعظم نے فقط الزام لگنے پر اپنے قریبی رفقا کو بھی ملکی عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی ماضی میں مثال ملنا محال ہے یہ بات انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی حکومت میں اپنے پرائے سب کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے جہانگیر خان ترین سے بڑھ کر اور کیا مثال دی جائے کہ حکومت ملک کو کرپشن فری بنانے اور قانون کی بالادستی اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیئے تمام صلاحیتیں بروے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چیخیں بلاوجہ نہیں ہیں اقتدار کی گزری دہائیاں اور اس وقت کی حکومتوں کے اللے تللے آج ملک کو اس نہج پر لے آئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت ان بگڑے نوابوں کا قبلہ درست کرنے کے لیئے اقتدار میں آئی ہے پچھلے چالیس سال سے کرپشن کی جو ایکسر سائز کی جارہی تھی وہ اب معاشرے میں سرایت کرچکی ہے اب یہ بتدریج ہی ختم ہوگی۔

جاوید اختر انصاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -