خانیوال، اغواء اور داتیں، گروہ سرغنہ سمیت 7افراد گرفتار، نوجوان باز یاب 

خانیوال، اغواء اور داتیں، گروہ سرغنہ سمیت 7افراد گرفتار، نوجوان باز یاب 

  

 خانیوال، عبدالحکیم، بٹہ کوٹ(بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر) اغوا و بلیک میل کرکے لوٹنے والا گروہ کے سرغنہ سمیت7ارکان گرفتار کرلیے گئے3مقدمات کا (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

اندراج کرلیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے کا سلسلہ رات بھر جاری رہاکر لیے گئے،تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پولیس عبدالحکیم نے مغوی کے ورثاء کی شکایات پربوائز ہائی سکول عبدالحکیم کے نزدیک شمشاد عرف رانی کے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر2خواتین شمشاد عرف رانی ساکن عبدالحکیم،نازیہ زوجہ محمد سعید راجپوت ساکن129/15Lمیاں چنوں اور3مردرفیق ولد رشید جٹ ساکن129/15L،اظہر حسین ولد نورمحمد ساکن تلمبہ اور عابد علی ولد سکندر ساکن عبدالحکیم کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور3عددبمعہ گولیاں،نقدی مبلغ ایک لاکھ روپے برآمد کرکے مغوی حیدر خان ولد باچاخان ساکن چک نمبر124/7ERمیاں چنوں کو انکے چنگل سے باز یاب کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے لوگوں کو بلیک میل واغوا کرکے اسکی جیبیں صاف کرنے کے علاوہ تاوان وصول کرتے تھے۔مدعی حیدرخان ولد باچہ خان کے ورثاء نے بتایا کہ گینگ ہٰذا کے دیگر ممبران متعدد شہریوں کو  حبس بے جا میں قید کردیتے تھے۔مدعی نے بتایا کہ بدکاری کے بعدملزمان مذکوران2 خواتین و3 مرد حضرات نے اس کی جیب سے مبلغ38ہزارروپے کی نقدی زبردستی نکال کرمبحوس مغوی کے موبائل سے اسکے ورثاء سے مزید 50ہزارروپے طلب کیئے گئے۔پولیس وردی میں ملبوس اہلکار و افسران بھی اس گینگ کا حصہ ہیں جو اس دوران موجود تھے اور من مرضی کی رقوم وصول کرکے جان بخشی کی گئی۔مغوی نے مزید بتایا کہ ویڈیو بنائی جاتی ہے جو بعد ازاں بلیک میلنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ اب تک متعدد لوگ اس گینگ کی نشانہ بن چکے ہیں جو اسٹمپ پیپرز پر تحریریں دے کر اس گروہ کے چنگل سے آذادہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ رہائی پانے والے بیسیوں افراد نے شہرت خراب ہونے کے ڈر سے ان ملزمان کو اسٹامپ پیپرز سائن کرکے دے رکھے ہیں کہ وہ متذکرہ گروہ کے خلاف کوئی کاروائی کاروائی نہیں کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ میں شہر کے معززین علاقہ اور بااثر افراد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نائکہ شمشادرانی مجاہد نامی شخص کو اپنا خاوند بتاتی ہے جو پولیس کی مدد سے سرپرستی کرتا ہے،،عینی شاہدین کے مطابق وہ پولیس چھاپے کے دوران موقع پر موجود تھا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس عبدالحکیم نے محمد رضا ولد منظور سہو ساکن بغداد شریف،محمد امین ولد صابر علی سہو ساکن گوبند گڑھ اورحیدرخان ولد باچہ خان قوم پٹھان ساکن چک نمبر124/7ERمیاں چنوں کی مدعیت میں الگ الگ3مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیاہے۔دریں اثناء واقعہ کی اطلاعات شہر و نواح میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد متعدد متاثرین ملزمان گروہ کے خلاف درخواستیں لیکر پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ایس ایچ او عبدالحکیم رشید احمد چودھری نے بتایا کہ لوگوں کولوٹ مار کرنیوالے ملزمان کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،خصوصا اس گروہ میں اگر کوئی سرکاری اہلکار ملوث پایا گیا تو اسے نشانِ عبرت بنا دیں گے۔ گروہ کے 7افراد پولیس حراست میں ہیں باقی بھی جلد اٹھا لیئے جائیں گے۔دریں اثناء ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم اور ڈی ایس پی کبیروالامحمد اسحق سیال نے متذکرہ گینگ کے حوالے سے ایس ایچ اوعبدالحکیم اور انکی پوری ٹیم کی خدمات کو سراہا ہے۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو عبرت ناک سزا دینا پولیس خانیوال کا مشن بن چکا ہے لہٰذا مقدمات ہٰذا میں تفتیش کا عمل سائنسی بنیادوں پرکیا جائے تاکہ مقدمہ کے ایک ایک پہلو پر کام کیا جا سکے۔

اغواو بلیک میل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -