5سالہ بچے پر خونخوار کتے کاحملہ

5سالہ بچے پر خونخوار کتے کاحملہ

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی قصبہ احسان پور میں (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 غلام حسین کالرو کی ہمسائیغلام عباس مہار کے ساتھ پرانی مخالفت چلی آ رہی تھی، گزشتہ روز غلام حسین کالروکا 5 سالہ بیٹا محمدثناء اللہ سکول سیڈ فارم سے پڑھ کر گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں بیٹھے غلام عباس مہار نے اس پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا،کتے نے بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا، زخمی بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا، پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ بچے کے والد غلام حسین کی مدعیت میں کتا مالک غلام عباس مہار کے خلاف مقدمہ نمبر 234/21زیردفعہ289درج کرکے کتا مالک کی تلاش شروع کردی ہے۔

خونحوار کتے کاحملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -