کالج سٹوڈنٹس کامطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

 کالج سٹوڈنٹس کامطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ سول لائنز کالج کے بی اے بی ایس سی کے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 طلبا ء کا بورڈ کے ان لائن امتحان کا مطالبہ لیے سڑکوں پر نکل آئے گورنمنٹ سول لائنزکالج کے طلبا ء نے فرحان عرف کاکو شاہ کی قیادت میں پہلے سول لائنز روڈ پراپنے کالج کے سامنے مظاہرہ کیا اور بعد میں انہوں نے ریلی کی شکل میں چوک کچہری پہنچ کر ٹریفک بلاک کر دی. مظاہرہ ختم کرانے اور ٹریفک بحال کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے احتجاجی طلباء سے مذاکرات کیے اور ان کا مطالبہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین منتشر ہوگئے. 
مظاہرہ