10جولائی کے بعد میٹرک  امتحان، اجلاس میں اہم فیصلہ

10جولائی کے بعد میٹرک  امتحان، اجلاس میں اہم فیصلہ

  

 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بورڈ وں کے چیرمینوں کا اجلاس زیر صدارت پنجاب بورڈ کمیٹی چیرمین ڈاکٹر کوثر رئیس (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ہو ا جس میں صوبہ بھر کے تمام بورڈوں کے چیرمینوں نے شرکت کی اجلاس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کنٹرولرز بورڈ کو ذمہ داری سونپی گئی  امتحان کا انعقاد دس جولائی کے بعد ہوگا اجلاس میں بتایاگیا کہ درس نظامی ودیگر اسلامی حامل کورسز کے بچے لازمی مضمون کا امتحان دیتے تھے ان کی کس طرح رزلٹ مرتب کیا جائے اور نرسنگ ڈپلومہ کے بچوں کے لیے کوئی پالسیی وضع کی جائے۔ تمام بورڈ وں کے چیرمینوں کی سفارشات سیکرٹریری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھجوادی گئی ہیں۔ تاہم چیرمین ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر کشور نائید نے میڈیا کو بتایا کہ طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہائر ایجوکیشن بچوں کے لیے مفید پالیسی وضع کر دیں گے۔ 

میٹرک امتحان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -