پسماندہ علاقوں میں سکول بنانے، تعلیمی معیار  بہتر کرنے کیلئے اقدامات تیز، عون حمید ڈوگر

پسماندہ علاقوں میں سکول بنانے، تعلیمی معیار  بہتر کرنے کیلئے اقدامات تیز، ...

  

 خان گڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 276 کے ممبر صوبائی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے لیٹریسی سردار عون حمید(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 ڈوگر کی کاوشوں سے یونین کونسل نوہن والی موضع دولت پور میں پرائمری سکول بنانے کے لئے سروے شروع ہوگیا ہے دوران الیکشن ڈوگر گروپ کے سربراہ سردار محمد آباد ڈوگر اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے اہل علاقہ کے مطالبہ پر موضع دولت میں پرائمری سکول کے قیام کا وعدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے سکول کی جگہ کا سروے کر لیا گیا ہے جس پر کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور خصوصی طور پر تعلیم کی جانب توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سکول بنانے اور تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرتے ہیں اور جہاں جہاں بچوں کی تعلیم کے لئے سکول بنانے پڑے تو ان شااللہ ضرور بنائے جائیں گے اور وہ حلقہ 276 کی محرومیوں کو دور کریں گے۔

عون حمید ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -