ملتان:محلہ ہزاریاں میں سوا دوکروڑ روپے  کی لاگت سے ڈسپوزل سٹیشن بنانے کافیصلہ

ملتان:محلہ ہزاریاں میں سوا دوکروڑ روپے  کی لاگت سے ڈسپوزل سٹیشن بنانے ...

  

  ملتان (نیوز  رپورٹر) وزیر مملکت برائے سیاسی امور پاکستان ملک عامر ڈوگر کی ہدایت پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ملتان محلہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 ہزاریاں کی سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے سوا دو کروڑ روپے مالیت سے  ڈسپوزل اسٹیشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈسپوزل اسٹیشن لگانے کی زمین کی خریداری کیلئے مراسلہ ضلعی حکومت کو ارسال کردیا ہے، بتایا گیا ہے وزیر مملکت سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے محلہ ہزاریاں میں سیوریج مسائل کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسپوزل اسٹیشن لگانے کی ہدایت کی ہے، وزیر مملکت نے اپنے فنڈز سے سوا دو کروڑ روپے کے فنڈز واسا کو فراہم کردئیے ہیں۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے بتایا ہے کہ جلد ہی محلہ ہزاریاں میں ڈسپوزل اسٹیشن کیلئے زمین کی خریداری کیلئے مراسلہ ضلعی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے جلد ہی ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے۔واضع رہے کہ محلہ ہزاریاں میں ڈسپوزل اسٹیشن موجود تھا جس کو سابق مسلم لیگی ایم پی اے عامر سعید انصاری نے ڈسپوزل اسٹیشن بند کر کے زمین پر سکول بنا دیا تھا جس کے بعد محلہ ہزاریاں میں سیوریج کے شدید مسائل پیدا ہو گئے جس پر وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے دوبارہ ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -