سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس کی رقم میں اضافے کا فیصلہ

   سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس کی رقم میں اضافے کا فیصلہ

  

 کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ 75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گریڈ 5 تا 10کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3لاکھ50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ37ہزار500 کیا جا رہا ہے۔گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سے بڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کے ملازمین کی گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

انشورنس اضافہ

مزید :

صفحہ اول -