کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو طلب کر لیا گیا،شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی،کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی فیس ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے،ایچ ای سی، رینجرز، آڈیٹر جنرل سمیت مختلف محکموں کیلئے گرانٹس کی منظوری متوقع ہے،احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ کے قیام کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے،حکومت نے مزید 1 ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسد عمر نے کہاکہ سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔اسد عمر نے کہاکہ اب تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کی ویکسین خرید چکے ہیں، معیشت کو بندشوں سے نکالنے کیلئے عوام کی ویکسین ضروری ہے۔ اسدعمر نے کہاکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت اس سال کورونا پر 51 ارب روپے خرچ کیئے گئے۔
ای سی سی