آرمی چیف کی آذربائیجان کو دفاعی شعبوں میں تعاون کی پیشکش 

  آرمی چیف کی آذربائیجان کو دفاعی شعبوں میں تعاون کی پیشکش 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان باکروف نے ملاقا ت کی جس میں مختلف شعبوں میں سفا رتی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطا بق اس دو طرفہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال، دفاع، تربیت اوردونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون سمیت باہمی د لچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے آذربائیجان فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان آذربائیجان کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ آرمی چیف نے نیول فورس کے کمانڈر کو ڈیولپمنٹ اور دفاع سے متعلق شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔ایئرایڈمرل سبحان باکروف نے آذربائیجان کیلئے پاکستان کی حمایت اوربالخصوص افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -