شاہ محمود سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، اسلامو فوبیا واقعات پر بات چیت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ملاقات وزرات خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں پاکستانی نڑاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں اور یہ قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں، وزیر اعظم اور میں نے بطور وزیر خارجہ اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا میں پاکستانی نڑاد خاندان کے ساتھ المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کینیڈین ہائی کمشنر نے واقعیکی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات