میڈیا ہاؤسز اور علماء کرام جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں، صدر مملکت 

 میڈیا ہاؤسز اور علماء کرام جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں، ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی اور سال 20-2019 کی سالانہ رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے جعلی خبروں کی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی خبریں معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پیمرا معلومات کا آزادانہ بہا ؤیقینی بنا کر معلومات، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز فیک نیوز کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔ غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے بھی منافی ہے۔ صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز اور علمائے کرا م جعلی خبروں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں،فیک نیوز کے تدارک کیلئے پیمرا غیر جانبدارانہ، درست اور تصدیق شدہ معلومات کے پھیلاؤ کو یقینی بنائے۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ اول -