مراد علی شاہ کے صوبائیت اور تعصب پر مبنی بیان پر افسوس ہوا، شہباز گل 

مراد علی شاہ کے صوبائیت اور تعصب پر مبنی بیان پر افسوس ہوا، شہباز گل 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کے صوبائیت اور تعصب پر مبنی بیان پر افسوس ہوا۔اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ہم صوبائیت کی سیاست نہیں کرتے، پنجاب، سندھ سمیت سب ہمارے ہیں، مراد علی شاہ غلط اعداد و شمار نہ دیں،صوبائیت کی سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے بنائیں گے لیکن کیش آپ کے ہاتھ میں نہیں دیں گے۔

شہبازگل

مزید :

صفحہ اول -