سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ضروری ہے

 سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ضروری ہے

  

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ٹرین کے حادثات رونما ہورہے ہیں ہم اس ایشو کو بنیاد کر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے مگر اتنا ضرور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کے ذمے داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جاے اور اس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی بجائے اس کو اوپن قوم کے سامنے رکھا جائے اور آئندہ کیلئے ٹرین کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جاے۔

 راجہ پرویز اشرف 

مزید :

صفحہ اول -