حادثے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اندر خانہ نہیں سرعام ہونی چاہیے

 حادثے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اندر خانہ نہیں سرعام ہونی چاہیے

  

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت کی ترجمان کی طرف سے یہ کہنا کہ ماشا اللہ الحمد اللہ صرف ساٹھ جانیں ہی گیں ہیں یہ ایک شرمناک بیان ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ٹرین حادثہ کے زمے داروں کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا جب ایک رپورٹ حکومت کو دیدی گئی تھی کہ مختلف 13 مقامات سے ٹریک میں خرابی ہے تو پھر اس ٹریک سے جس نے بھی ٹرین کو گزرنے کی اجازت دی اس کے خلاف کاروای ہونی چاہیے اور یہ کارروائی اندرخانہ نہیں بلکہ سرعام ہونی چاہیے۔

عظمی بخاری 

مزید :

صفحہ اول -