وزیر ریلوے اور انتظامیہ کی ساری توجہ غریبوں کے گھر مسمار کر نے پر مرکوز ہے 

   وزیر ریلوے اور انتظامیہ کی ساری توجہ غریبوں کے گھر مسمار کر نے پر مرکوز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف)کے سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ڈہرکی میں ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ حکومتی دعوؤں اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ اگر پہلے حادثات پر ملوث افراد کو سزادی ہوتی تو آج قیمتی جانوں کا اتنا بڑا نقصان نہ ہو تاوہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے انتظامیہ کی ساری توجہ غریب کے گھروں کو مسمار کر نے پر مرکوز ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں اتنی بڑی تعداد میں جانوں کا ضیاع لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کہتے تھے جس ملک میں کوئی حادثہ ہو اس کا ذمہ دار وزیر اعظم اور کابینہ ہوتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا اس واقعہ میں غفلت برتنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور انھیں قرار واقع سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا حادثہ نہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ دعا ہے اللہ رب العزت مرحومین کی کامل مغفرت فر مائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور لواحقین کو صبر عطاء فرمائے۔
مولانا عبد الغفور حیدری 

مزید :

صفحہ اول -