مختلف شہروں میں آپریشن، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

مختلف شہروں میں آپریشن، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوٹی زیریں، ٹبہ سلطان پور(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان  کے قبائلی علاقے و صوبائی سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ پر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے  ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی ٹیوٹا کورولا کار نمبر 476 سے  لاکھوں روپے مالیت کے بیس پیکٹ چرس برآمد کرکے بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر عبد الستار کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او بواٹہ اقبال خان لغاری نے بتایا کہ کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر چیکینگ مزید سخت کردی گئی ہیبارڈر ملٹری پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے بیس پیکٹ چرس کے برآمد کرلی جو بلوچستان سے خرید کر کے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی.ملزم عبدالستار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.6دن قبل ترگڑمیں نارکوٹکس ٹیم کے چھاپے کے دوران ایک ملزم پانچ کلو چرس سمیت گرفتار کرلیامرکزی ملزم فائرنگ کرتاہوافرارہوگیا ملزمان مزیدکاروائی سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے لگے باوثوق ذرائع نے صحافیوں کو اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ تقریباً 6روزقبل رات کے وقت مخبرخاص کی اطلاع پر نارکوٹکس ملتان کی ٹیم نے ٹبہ سلطانپور کے علاقہ موضع ترگڑھ کے قبرستان دربارحسن شاہ میں چھاپہ مارا اور ایک ملزم مقصودکوپانچ کلوچرس سمیت گرفتارکرلیاجبکہ منشیات فروشی میں ملوث مرکزی ملزم ہوائی فائرنگ کرتاہوافرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے اوراب ملزمان نے تفتیش میں بے گناہ ہونے کے لیے نارکوٹکس اہلکاروں سے ڈیل شروع کردی ہے اورسب سے مزے کے بات ہے کہ تھانہ ٹبہ سلطان پور سیکیورٹی یاسپیشل برانچ کے اہلکارتاحال لاعلم ہیں۔
چرس برآمد