لاء گیٹ ٹیسٹ، ینگ وکلاء کیلئے مشکلات پید اکی جارہی ہیں عبدالوہاب بلوچ

 لاء گیٹ ٹیسٹ، ینگ وکلاء کیلئے مشکلات پید اکی جارہی ہیں عبدالوہاب بلوچ

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت لئے گئے لاء گیٹ ٹیسٹ میں آوٹ سلیبس پیپر لینے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

پر ویلفئیر ایسوسی ایشن کی پریس کلب میں پریس کانفرنس لاء گیٹ ٹیسٹ کو نامنظور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف  سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا،مرکزی چیئرمین عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ  نے صدر میاں جعفر علی ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ینگ وکلاء کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں 30 مئی 2021 کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لاء گیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا لیکن اس پیپر میں سارے سوالات آوٹ سلیبس اور پریٹیکل سے ہٹ کردئیے گئے 6 دن کے مختصر وقفے کے ساتھ رول نمبر سلیپس جاری کردی گئیں جو کہ ینگ وکلاء کے ساتھ کھلے عام ناانصافی کی گئی حالانکہ سپریم کورٹ کی طرف سے واضح ہدایات جاری کی گئی تھی کہ پیپر کے لیے 6 ماہ پہلے تاریخ کا اعلان کیا جائے مخصوص ٹولے کو نوازنے والاٹیسٹ ہمیں  نامنظور ہے ہماری اپیل ہے کہ پنجاب بار کونسل, پاکستان بار کونسل اس سلسلے میں ہمارے ینگ وکلاء کا ساتھ دیں اگر انصاف نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے اور سپریم کورٹ کا آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہونگے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -