رحیم یارخان: بار ممبر پرنامعلوم افراد کاحملہ، تشدد، وکلاء کا آج سے ہڑتال کااعلان

رحیم یارخان: بار ممبر پرنامعلوم افراد کاحملہ، تشدد، وکلاء کا آج سے ہڑتال ...

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) عدالت سے گھر واپس جاتے ہوئے وکیل پر نامعلوم افراد کا جان سے مار دینے کی

(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 خاطر حملہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئیچوہدری فقیر محمد ایڈوکیٹ عدالت ٹائم کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران اڈا خانپور نہر صادق برانچ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے انہیں روک لیا اور جان سے مار دینے کی خاطر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر بے ہوشی کی حالت میں نہر کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پا کر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی ایڈوکیٹ چوہدری فقیر محمد کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں ایڈوکیٹ فقیر حسین کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری مرزا امین خان اورساتھی وکیل ہسپتال پہنچ گئے۔مرزا امین خان نے آج ڈسٹرکٹ بار میں پورے دن کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے ممبر ایڈووکیٹ چوہدری فقیر محمد پر قاتلانہ حملہ پرڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کی جانب سے آج ہڑتال کا اعلان کردیاگیا گزشتہ روز ایڈوکیٹ چوہدری فقیرحسین پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں طبی امداد کے لیے شیخ زاید ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ چوہدری فقیر محمد ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ اور تشدد کے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پکار15پر بھی دی گئی۔ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے جنرل سیکرٹری مرزا امین بیگ کی طرف سے چوہدری فقیر محمد ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور آج وکلا برادری کو ہڑتال کی کال دیتے ہوئے انہیں عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا نوٹس جاری کر دیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری فقیر حسین ایڈوکیٹ پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اگر ملزمان کی گرفتاری فی الفور نہ ہوئی تو ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چوہدری فقیر محمد جٹ ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مدینہ ٹان نہر کنارے پھینک کر فرار ہو گئے جواس وقت شیخ زید ہسپتال ٹراما سینٹر رحیم یار خان میں موجود ہیں جن کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -