انصاف فراہمی کیلئے وکلاء کاکردار انتہائی اہم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

انصاف فراہمی کیلئے وکلاء کاکردار انتہائی اہم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں دونوں میرٹ اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدل کرین گے تو تب ہی عام آدمی کو فوری (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سستا انصاف مل سکے گا۔انصاف کی فراہمی کے عدلیہ اور وکلاء دو بنیادی کردار ہیں بار اور بینچ رشتہ جس قدر مثالی اور مضبوط ہو گا تو ہمارے معاشرے میں امن قائم ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز  بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ججز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان ملک شبیر احمد نے کیا۔ججز محمد ندیم احمد،شمروز افتخار،نعیم بخش اورعبدالمنان قریشی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بار کے سینئر اور نوجوان وکلاء اپنی پیشہ وارانہ اہلیت اور قابلیت سے غریب مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنی تعیناتی کے دوران جو نیئر وکلاء کی اپنے سینئر کے احترام اور ان سے سیکھنے کی کوششوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع پر صدر بار حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد معین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے اپنے بھر پور کردار ادا کریں گے اور کہا کہ عدلیہ کے نئے افیسران کی رہنمائی میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو زیادہ مؤثر طور پر ادا کر سکیں گے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد کا خان پور بار پہنچنے پر زبردست استقبال کیا پولیس کے چاک وچوبند دستے میں معزز جج سلامی پیش کی۔بعد ازاں معزز جج نے پودا لگایا۔تقریب کا آغاز وسیم غوری ایڈووکیٹ کی تلاوت سے شروع ہوا جبکہ سپاہی محبوب احمد نعت رسول مقبول پیش اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار محمد معین خان ایڈووکیٹ نے ادا کیئے صدارت صدر بار حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر خان پور محمد یوسف چھینہ،ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان ایڈووکیٹ،سابق صدر بار رحیم یار خان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ،احمد یٰسین سعیدی ایڈووکیٹ،ملک مراد ایڈووکیٹ،الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ،نعمان بابر ایڈووکیٹ،اکمل خان ایڈووکیٹ،نعمان نواز ایڈووکیٹ،اخترخان چانڈیہ ایڈووکیٹ،جام ناصر فیاض ایڈووکیٹ،خواجہ عبدالصمد صدیقی ایڈووکیٹ،ملک سجاد ایڈووکیٹ،راجہ ایوب الرحمن ایڈووکیٹ،راجہ اسد نسیم ایڈووکیٹ،ملک عبدالخالق نائچ ایڈووکیٹ،جام غلام فرید ایڈووکیٹ،جام اللہ نواز ایڈووکیٹ،حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ،غلام باری ایڈووکیٹ،اے ڈی بلوچ ایڈووکیٹ،امام بخش لبانہ ایڈووکیٹ،خورشید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،منظور قریشی ایڈووکیٹ،غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ،مہر عبدالحمید سیال ایڈووکیٹ،ایاز فریدی ایڈووکیٹ،جام عظیم ایڈووکیٹ کے علاوہ سینکڑوں وکلاء اس پر وقار تقریب میں شامل تھے۔

وکلاء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -