مہنگائی، بے روزگاری کاطوفان،اب حکومت کوجانا پڑے گا، جمشید دستی

مہنگائی، بے روزگاری کاطوفان،اب حکومت کوجانا پڑے گا، جمشید دستی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مزید دوسال پورے کرنے دیئے گئے تو خونی انقلاب کاراستہ کوئی نہیں روک سکے 75سالوں سے آئی ایم ایف کے عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے اب بائیس کروڑ قوم میں اتنی سکت نہیں رہی کہ وہ مزید آئی ایم ایف کا بوجھ اٹھا سکے اسی لئے عوام دوسست بجٹ لایا جائے کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج تمام صوبوں کو پانی مل رہا ہوتااور(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 ایک دوسرے کے دشمن نہ ہوتے حق سچ کی آواز بلند کرنے پر مجھ پر 85جھوٹے مقدمے بنا دیئے گئے لیکن گھبرانے والا نہیں ہوں کرپٹ سیاستدانوں کی سیاہ کاریوں سے پردہ اٹھاتا رہوں گا اب بھی وقت ہے کہ سوئی ہوئی قوم کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوباہر سے کوئی نہیں آئے گا کیونکہ سوئی قوم کی وجہ سے ہی ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اگر مہذب معاشرے میں ٹرین حادثہ رونما ہوتا تو اب تک وزیر ریلوے کو پھانسی پر چڑھا دیا جاچکا ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ لوٹ کھسوٹ، لاقانونیت، بڑھتی ہوئی مہنگائی، چوری، ڈکیتی، اغوا، تاوان، قتل جیسے سنگین واقعات کی وجہ سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا ہے اور قومی ادارے تک تباہ کردیئے گئے ہیں ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے گذشتہ 75سالوں میں کون سی ترقی ہوئی ہے یہاں تک کہ میڈیا کا گلہ تک دبایا جارہا ہے تاکہ وہ کرپٹ مکروہ چہروں کو بے نقاب نہ کرسکے جمہوریت کے روپ میں آمریت سے بدترمثال قائم ہوگئی ہے پاکستان کے 98فی صد سیاستدان کرپٹ اور ظالم ہیں کوئی لیڈر شپ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے محمود اچکزئی، اسفند یار ولی کی ملک وقوم دشمنی پوری قوم کے سامنے عیاں ہے زرداری، بلاول، مراد شاہ نے برطانیہ کو راضی کیا ڈیم نہیں بننے دیا آج اگرکا لا باغ ڈیم بنا ہوتا تو سب صوبوں کو پانی ملتا اور ایک دوسرے کے دشمن نہ ہوتے جمشید دستی نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمن کو کہا تھا کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل نہ ہوں اس وقت ہماری نہیں سنی گئی اور آج وہ شرمندہ شرمندہ ہیں کیونکہ چوروں کی ٹیم میں کوئی بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -