لادی گینگ کیخلاف آپریشن، متعدد ارکان، سہولت کار گرفتار، تحقیقات تیز

لادی گینگ کیخلاف آپریشن، متعدد ارکان، سہولت کار گرفتار، تحقیقات تیز

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے کہا ہے کہ لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں گینگ کے تین اہم(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے متعدد سہولت کاروں اور مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ رینجرز کی مدد سے لادی گینگ کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا اور ہم نے گینگ کے دیگر ارکان تک پہاڑی علاقہ میں اسلحہ کی فراہمی اور دیگر سامان تک رسد کو ناکام بنا دیا ہے حمزہ سالک نے کہا کہ لادی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ہم آپریشن کی کامیابی کے قریب تر پہنچ چکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا۔

لادی گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -