خاتون قتل، مختلف واقعات میں ٹیچر سمیت2افراد جاں بحق

خاتون قتل، مختلف واقعات میں ٹیچر سمیت2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان، جلالپور، چشتیاں (وقائع نگار، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)کرنٹ لگنے سے 32سالہ نوجوان دم توڑ گیا ہے۔ بستی شوالہ شجاعباد کا رہائشی محمد شہزاد اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر ریت لوڈ کرکے آرہا تھا کہ بستی چھجو شاہ کے قریب بجلی کی تار سے ٹکرانے پر کرنٹ لگا اور شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جو راستے میں ہی خالق حقیقی سے جا ملا،متعلقہ پولیس نے واقع کی اطلا(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
ع پر موقع پر پہنچ کر محمد شہزاد کی نعش قبضے میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی۔ دریائے جہلم کے پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج ملتان کے نوجوان انسٹرکٹر ظہیر احمد قاسم کی نماز جنازہ منگل کی صبح جلالپور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات‘ اساتذہ اور وکلا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ معروف سکول ٹیچر ماسٹر عبدالمجید کے بیٹے‘ پاکستان بیت المال ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی انچارج آفیسر تنویر قاسم کے چھوٹے بھائی اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالغفور نعمانی کے بھانجے 30 سالہ ظہیر قاسم ٹیکنالوجی کالج میں شعبہ مکینکل کے طلبا کو پڑھاتے تھے‘ ظہیر قاسم 7 جون کی شام کو جہلم میں ایک شادی میں شرکت کے بعد دریائے جہلم میں کشتی پر سیر کے دوران کشتی اْلٹ جانے پر پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے تھے‘ مرحوم کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک سالہ بیٹی کے والدتھے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج صبح نمازفجر کے بعد مسجد فاروقیہ محلہ امیر آباد میں ہو گی‘ اجتماعی دعا 7 بجے ہو گی۔نیوگلشن اقبال کالونی گھریلو ناچاقی کی بنا ء پرصداقت شاہ سکنہ چک 115 مراد نے اپنی بیوی اقبال بی بی کو اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتارا دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔ وقوعہ کے وقت خاوند نے پسٹل کا فائر کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا دیا۔ سٹی پولیس نے نش قبضہ میں کر کے تفتیش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کی عرصہ 4 سال قبل ہی ملزم سے شادی ہوئی تھی۔  
حادثات