ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں کرپشن، گرفتار ملزموں کو جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں کرپشن، گرفتار ملزموں کو جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )اینٹی کرپشن عدالت ملتان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں فیول اور مشینری کی مد میں پانچ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ڈپٹی منیجر آپریشن بلال بھٹہ، سیکٹر انچارج  سجاد بھٹہ اور سابق ڈی او شکور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی ہے جس پر آج اینٹی کرپشن عدالت وہاڑی میں سماعت ہوگی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں تھانہ اینٹی کرپشن کے پیش کردہ استغاثہ کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل سابق ایم ڈی انوار الحق، ڈپٹی منیجر آپریشن عثمان خورشید، ڈائریکٹر ورکشاپ فہیم لودھی، سابق اسسٹنٹ منیجر ورکشاپ رانا نثار، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن عامر مقبول، اسسٹنٹ سینی ٹیشن آفیسرز سجاد بھٹہ، مختیار بھٹہ، بلال بھٹہ سمیت 15 ملازمین و افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب انکوائری کے زیر التواء ہونے پر مدعی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، جس پر محکمہ اینٹی کرپشن دوبارہ متحرک ہوا  اور تحقیقات شروع کی گئیں اور ایک روز قبل ملزمان ڈپٹی منیجر آپریشن بلال بھٹہ، سیکٹر انچارج  سجاد بھٹہ اور سابق ڈی او شکور کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے اور ملزمان کی جانب سے ضمانت بھی دائر کردی گئی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی