آمنہ ہاشمی کے اکاؤنٹ سے 52لاکھ نکلوانے پر کمشنر ایف بی آر سے جواب طلب

 آمنہ ہاشمی کے اکاؤنٹ سے 52لاکھ نکلوانے پر کمشنر ایف بی آر سے جواب طلب

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 کی بیٹی آمنہ ہاشمی کے بینک اکاونٹ سے 52 لاکھ روپے نکالے جانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کمشنر ایف بی آر سے ٹیکس کٹوتی میں بے اعتدالی کا 10 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر آمنہ جاوید ہاشمی نے کونسل ایڈووکیٹ ملک خادم حسین میتلا کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جبری طور پر 4 جون کو ایف بی آرنے 52 لاکھ روپے کی رقم اکاونٹ سے نکال لی گئی جو کہ غیر قانونی اقدام ہے اس لیے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ سٹے آرڈر جاری کیا جائے اور رقم واپس دلوائی جائے۔ اس موقع پر پیٹشنر آمنہ ہاشمی، تنویر عالم ہاشمی اور شاہزیب ہاشمی بھی پیش ہوئے۔

شاہد جمیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -