تیزاب گردی: ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی

تیزاب گردی: ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے خاتون کو تیزاب سے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 15 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر ملزم کو مقدمہ کی نقول بھی فراہم کردی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر ملتان کے مطابق ملزم محمد شہزاد کے خلاف 4 مئی کو مقدمہ نمبر 171 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی رنجش پر سائرہ بانو پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ 70 فیصد تک جھلس گئی تھی ملزم کے خلاف گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ جس کو جیل بھجوایا جائے عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں جو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی گئی۔

تیزاب گردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -