او چشریف کیلئے پیکج تیار‘متعدد  منصوبے منظور‘شہریوں میں خوشی کی لہر

او چشریف کیلئے پیکج تیار‘متعدد  منصوبے منظور‘شہریوں میں خوشی کی لہر

  

 اوچ شریف (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی مخدوم(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ اوچ شریف کے ترقیاتی پیکج کے تحت اہم سڑکوں اور پلوں کی بحالی و تعمیر، رورل ہیلتھ سنٹر کی ٹی ایچ کیو لیول کے ہسپتال کے طور پر اپ گریڈیشن، دو فیملی پارکس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے، وہ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج کے تحت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ دوارب روپے کی خطیر رقم سے اوچ شریف شہر میں سیوریج اور سڑکوں کی بحالی و تعمیر، دوفیملی پارکس بنانے، سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی، جلال پور پیروالہ روڈ کی تکمیل، نادرا آفس کی تعمیراور رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول کے طور پر اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حکومت میں پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کے لئے کام ہو رہا ہے۔

سمیع الحسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -