اسلامیہ یونیورسٹی: سیفٹی اینڈ ہیلتھ  تربیتی پروگرام مکمل، عملے میں اسناد تقسیم

 اسلامیہ یونیورسٹی: سیفٹی اینڈ ہیلتھ  تربیتی پروگرام مکمل، عملے میں اسناد ...

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)آفس آف سیفٹی اینڈ ایکوپیشنل ہیلتھ اسلا(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

میہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سیفٹی اینڈ ہیلتھ تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے اساتذہ اور انتظامی عملے کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے تربیت مکمل کرنے والے ملازمین کو اسناد عطاکیں۔ آفس آف سیفٹی اینڈ ایکوپیشنل ہیلتھ حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کیا گیا ہے۔ اس شعبہ کا مقصد محفوظ دفتری ماحول، صحت اور اس سے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کرنا ہے۔اس دفتر نے کووڈ 19بحران کے دوران حفاظتی انتظامات سے متعلق اہم خدمات انجام دیں۔ تمام تقریبات اور اجلاس کے موقع پر اس شعبہ کے اہلکار حفاظتی اصولوں خاص طور پر کرونا SOP'sکے نفاذ کے لیے کمربستہ رہتے ہیں۔ ماسک، ہینڈ سینیٹائزراور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کراتے ہیں۔اس شعبے نے آتش زدگی، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کی صور ت میں حفاظتی تربیت اورابتدائی سہولت کی تربیت کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرام تمام کیمپسز میں منعقد کیے۔ یہ وفد ریسکیو1122، ضلعی پولیس اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے اشتراک و تعاون سے سرگرم عمل رہتاہے۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر جواداقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، سمیراملک ممبر سینڈیکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر خزانہ دار، ڈاکٹر عمران منظور مینجرآفس آف سیفٹی اینڈ ایکوپیشنل ہیلتھ موجود تھے۔

اسناد تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -