پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح، فنڈز مختص، جہانزیب کھچی

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح، فنڈز مختص، جہانزیب کھچی

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ہماری اولین ترجیح ہے دیہی علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 22کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے تمام دیہاتوں اور قصبات میں یکساں بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے قصبہ کوٹ مظفر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

گاہ فدہ ٹاؤن میں تحریک انصاف کے کارکنوں چوہدری بارش علی ہنجرا، نمبردار تاج محمد، محمد راشد، چوہدری ناصر علی، ارشد علی قادری، ذوالفقار، ریاض قادری پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت میاں محمد ایوب ارائیں اور میاں محمد شہزاد ارائیں نے کی وفد نے صوبائی وزیر کو قصبہ کوٹ مظفر کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ میں فوری طور پر سیوریج، ٹف ٹائل، مرکزی قبرستان کی چار دیواری، گرلز ہائی سکول تک رسائی کیلئے ریلوے انڈر پاس اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں کلاسز کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے ملنے والے وفد کو بتایا کہ قصبہ کوٹ مظفر کے مسائل کے حل کیلئے تحصیل کونسل کو 1کروڑ 28لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے اور آپ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔

جہانزیب خان کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -