آوارہ کتوں کے حملے،10افراد شدید زخمی
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)آوارہ کتوں کے حملے جاری ہیں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
24 گھنٹوں کے دوران 4 کمسن بچوں سمیت 10. افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، تفصیل کے مطابق پلو شاہ کا 5 سالہ احسان احمد واہی شاہ محمد کی 10 سالہ مہک بی بی کوٹسمابہ کی 10 سالہ سعدیہ بی بی امین گڑھ کی 7 سالہ مہرین حفیظ چک 105 کا 30 سالہ کتوش جی ابوظہبی کالونی کا 25 سالہ حمزہ موضع کاچھا کا 70 سالہ نزیر حسین وہی شاہ محمد کی 30 سالہ زینب بی بی ترنڈہ سوائے خاں کا 65 سالہ محمد نواز کوٹسمابہ کی 40 سالہ شمشاد بی بی کو گلی سے گزرنے کے دوران آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
آوارہ کتے