تجاوزات کیخلاف آپریشن، سرکاری  گاڑی پرحملہ، متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

 تجاوزات کیخلاف آپریشن، سرکاری  گاڑی پرحملہ، متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  ) سیتل ماڑی پولیس نے تجاوزات عملہ کی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 گاڑی کے شیشے توڑنے اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرنے کے الزام میں دونامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ ناجائز تعمیر شدہ تھڑا گرانے کے لئے تجاوزات ٹیم ریگولیشن آفیسر کے ہمراہ موقع پر پہنچی تو ملزمان عمران،انور نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ریگولیشن آفیسر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ڈنڈوں،سوٹوں،اور اینٹوں کے ساتھ حملہ کردیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکاری اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تجاوزات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -