ریلوے پولیس کانسٹیبل کاٹرین گارڈپرحملہ

 ریلوے پولیس کانسٹیبل کاٹرین گارڈپرحملہ

  

  

  ملتان (  سٹی  رپورٹر  )کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدر کروانے کے لئے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 کیوں کہا ٹرین گشت پر مامور ریلوے پولیس کانسٹیبل نے ٹرین گارڈ کو مسافروں کے سامنے ہی تھپڑ دے مارا ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز6جون کوملتان کینٹ اسٹیشن پرپیش آیا جب کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ملتان کینٹ اسٹیشن پر پہنچی تو ٹرین کے ایک مسافر نے انچارج گارڈ کوبتایا کہ اس کی بوگی میں موجود مسافر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے جس پر انچارج گارڈ نے ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل کوہدایت کی کہ وہ مسافر کی شکایت کو دور کرے تاہم پولیس کانسٹیبل اس موقع پر مشتعل ہوگیا اور اس نے ملتان کینٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہی مسافروں کے سامنے انچارج گارڈ کو تھپڑ دے مارا جس پر ٹرین انچارج گارڈ نے سنٹرل کنٹرول ریلوے ہیڈ کوارٹر واقعہ کی اطلاع دی جھگڑے کے باعث20منٹ پاکستان ایکسپریس کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا

ٹرین گارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -