علاقائی ترقی اولین ترجیح، رئیس نبیل احمد

 علاقائی ترقی اولین ترجیح، رئیس نبیل احمد

  

 صادق آباد(تحصیل رپورٹر)بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل حل کررہا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی عوامی(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے حلقہ پی پی 265میں ترقیاتی منصبوں کے جال بچھاکر نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس نبیل احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ علا قائی مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے میرے والد سردار رئیس منیر احمد خان نے ماضی میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر بلا تفریق صادق آباد کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ان کا کہنا تھاکہ حلقہ پی پی 265کے تمام دیہی علاقوں میں سڑکا ت کی تعمیر و مرمت اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہم کو عوام کی دہلیز پر تک پہنچا یا جارہا ہے خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مسائل کے حل کیلئے جدوجہدجاری رکھوں گا۔

رئیس نبیل احمد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -