ٹرین حادثہ، جے آئی ٹی بناکر اصل حقائق منظر  عام پر لائے جائیں، سلیم لغاری، اسحاق خیاط

ٹرین حادثہ، جے آئی ٹی بناکر اصل حقائق منظر  عام پر لائے جائیں، سلیم لغاری، ...

  

 ملتان(پ ر) خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے رہنماؤں محمد(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 سلیم لغاری اور قاری محمد اسحاق خیاط نے ڈہرکی، مسافر ریل گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دِلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی سے اسطرح کے حادثات مسافروں کیلئے روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں  ان رہنماں نے کہا کہ عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہونگے کہ دورانِ سفر یہ خونی مناظر کب تک مسافروں اور انکے لواحقین کا مقدر بنتے رہیں گے کیا مسافر ٹکٹ کیساتھ کفن بھی خرید کر ریل پر سوار ہوں رہنماں نے کہا کہ سانحہ ڈہرکی پرسپریم کے ججزتحقیقاتی اداروں کے ماہرین پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دیکر اصل حقائق منظرِعام پر لاکر ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ریل کے مسافر موت کے سفرکی بجائے اپنی منزل تک محفوظ رہیں۔

اسحاق خیاط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -