نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈمنسٹریشن افسران کی نگرانی جاری

نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈمنسٹریشن افسران کی نگرانی جاری

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈمنسٹریشن افسران کی نگرانی جاری ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن Mir Reza Ozgen کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ - I اور ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر قلات خان کا خویشگی, اکبر پورہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ انہوں نے پولیو مہم کی نگرانی کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ اچھی طرح چھان بین کریں جبکہ انکاری والدین سے ملاقات کریں اور مائل کرنے پر بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلوائیں۔ ضلعی انتظامیہ کا تحصیل نوشہرہ کے علاقے چوکی ٹاون, نوئے کلے کے مختلف پولیو ٹیموں کا معائنہ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن (Mir Reza Ozgen) کی ہدایت پر  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ایوب نے نوئے کلے, چوکی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں جاری پولیو کمپین کے دوران ایس او پیز برقرار رکھنے سمیت ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف ٹیموں کا معائنہ کیا۔ مزید اس دوران انہوں نے انکاری والدین کو پولیو کے قطرے پلانے پر امادہ کر کے قطرے پلائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -