تھانہ کی ادبی تنظیم تانڑہ  ادبی ٹولنہ کا تعزیتی اجلاس

تھانہ کی ادبی تنظیم تانڑہ  ادبی ٹولنہ کا تعزیتی اجلاس

  

تھانہ (نمائندہ  پاکستان) تھانہ کی ادبی تنظیم تانڑہ ادبی ٹولنہ کا تعزیتی اجلاس صدر زرنوش شہاب کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں شہباز محمد، بخت زمین نگار، فضل معبود صائم، ارشد کریم، اسفندیار اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں  طنز و مزاح کے معروف سینئر شاعر امیر رزاق امیر کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت مانگی گئی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔  ایک قرار داد کے ذریعے  مرحوم کی ادبی خدمات کو سراہا گیا اور  مرحوم کی موت پشتو ادب کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -