جے آئی یوتھ آدینزئی کی سال 2021-22کے لئے تنظیم نو،عبیداللہ تاجک صدر منتخب

جے آئی یوتھ آدینزئی کی سال 2021-22کے لئے تنظیم نو،عبیداللہ تاجک صدر منتخب

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹڑ)جے آئی یوتھ آدینزئی کی سال 2021-22کے لئے تنظیم نو،عبیداللہ تاجک صدر منصور احمد جنرل سیکرٹری مقرر کردیئے گئے،گل آباد میں ضلعی صدر جے یوآئی یوتھ لوئر دیریوسف علی خان کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے دیگر عہدوں کے لئے سید ابراہیم عالم سینئر نائب صدر،منظور علی نائب صدر اول،شفقت اللہ نائب صدر دوم،ملک جبران نائب صدر سوم،خباب احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، روح اللہ انچارج شعبہ تربیت اورمقدر شاہ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا جبکہ ویلج کونسل سطح پر تنظیم سازی کا مرحلہ ماہ جون میں مکمل کیاجائے گا، جماعت اسلامی آدینزئی کے امیر سلطنت یارایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان، ضلعی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ لوئردیرمشتاق احمد اور نائب صدر انجینئر زاہد شہزاد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -