پسکو لکی مروت کا مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج 

      پسکو لکی مروت کا مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج 

  

سرائے نورنگ (نمائندہ  پاکستان)پیسکو واپڈا لکی مروت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح گزشتہ روز پیسکو واپڈا لکی مروت کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حل کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیاہے۔مظاہرہ ٹاون کمپلیکس لکی مروت میں واپڈا دفتر سے شروع ہوکر ٹاون کمپلیکس کے مین گیٹ تک اختتام پذیر ہوا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ جس پر مطالبات درج تھے۔اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے میں ڈویژنل چیئرمین سیداحمد،ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیرعبدالمالک،سب ڈویژن جنرل سیکرٹری تاج علی خان،شیرعالم،احسان اللہ سمیت دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا ملازمین ملک میں جاری مہنگائی نے واپڈا ملازمین کا جینا محال کردیاہے ملازمین شدید گرمی میں عوام کو بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاہم اس کے باوجود ملازمین اپنے جائز حقوق سے محروم ہے اس وجہ سے واپڈا ملازمین ہڑتال اور احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے حکومت اور پیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ واپڈا ملازمین کے مطابق کو حل کریں بصورت ملازمین احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -