پہاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے سینکڑوں درخت خاکستر

  پہاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے سینکڑوں درخت خاکستر

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تیمرگرہ،تالاش املکودرہ کی پہاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر راکھ ہو گئے،ہزاروں کی تعداد میں جنگلی حیات کی ہلاکت کا خدشہ،ناکافی سہولیات کے باعث 36گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طاہر علی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ ٹین نے رات گئے آگ بجھانے کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز تر کر دی تھی دور دراز پہاڑی علاقہ ہونے اور  پانی پہنچانے کے لیے مناسب راستہ نہ ہونے کے سبب  تا حا ل آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور اگلے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے،مساجد سے اعلانات کرکے لوگ اپنی مدد آپ کے پہاڑی سلسلے آگ بجھانے کی غرض سے پہنچے علاوہ ازیں سول ڈیفنس اور ریسکیو کے اہلکاروں نے بھی اگ بجھانے میں حصہ لیا،اگ کے سبب مختلف اقسام کے کے سینکڑوں درخت جل گئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں جنگلی حیات کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،مقامی لوگوں نے نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبائی حکومت  کو جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں  ہونے والی تباہی سے آگاہ کریں، اور اس حوالے سے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ بجھانے کا انتظام کریں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -